ETV Bharat / state

مالیگاؤں بم دھماکہ کیس: موٹر سائیکل کی شناخت - مالیگاؤں

سنہ 2008 میں مالیگاؤں کے بھکو چوک میں ہونے والے بم دھماکہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کی ایک گواہ نے شناخت کر لی ہے۔

مالیگاؤں بم دھماکہ
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 12:02 AM IST

سنہ 2008 مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں آج ایک اہم سرکاری گواہ کی خصوصی این آئی اے عدالت میں گواہی عمل میں آئی۔

اس دوران گواہ نے بم دھماکہ میں استعمال کی گئی ایل ایم ایل فریڈم موٹر سائیکل و دیگر اشیاء کی شناخت کی جس کے بعد دفاعی وکلاء نے جرح کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنچ گواہ شکیل احمد محمد امین نے خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ونود پڈالکر کو بتایا کہ 29 ستمبر 2008 کو بھکو چوک میں بم دھماکہ ہوا تھا اور بم دھماکہ کے دوسرے دن پولس نے اسے بطور پنچ گواہ بننے کی درخواست کی تھی۔

پہلے تو انہوں نے انکار کیا تھا لیکن تمام باتوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد جب کوئی بھی دوسرا شخص پنچ گواہ بننے کے لیے تیار نہیں ہوا تو اس نے یہ ذمہ داری قبول کرلی۔

سرکاری وکیل اویناش کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گواہ نمبر 124 نے عدالت کو بتایا کہ پولس نے پہلے اسے بم دھماکوں کی وجہ سے نقصان ہونے والے تمام مقامات کا دورہ کرایا پھر اس کی موجودگی میں موٹر سائیکل، سائیکل اور دیگر چیزیں اپنے قبضہ میں لی اور اس کے بعد اس کا پنچنامہ تیار کیا جس پر اس کی اور دیگر پنچ کی دستخط لی گئی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.