ETV Bharat / state

Malegaon Blast Case: عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے پر ملزم سدھاکر نے عدالت سے معافی مانگی - مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ پر سماعت

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کے ملزم سوامی سدھاکر دھر دویدی نے عدالت کے اجازت کے بغیر بیرونی ملک کا سفر طے کیا تھا۔ جس پر بم دھماکہ متاثرین نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کی ایک درخواست عدالت میں داخل کی تھی۔ اس معاملے پر عدالت کے ذریعہ جواب طلب کیے جانے پر ملزم نے عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک کا سفر طے کرنے پر معافی مانگی۔ Malegaon Blast Case Accused Swami Sudhakar Apologized to Court

عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے پر ملزم سدھاکر نے عدالت سے معافی مانگی

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 7:44 AM IST

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کے ملزم سوامی سدھاکر دھر دویدی کی ضمانت منسوخ کیے جانے والی درخواست پر آج خصوصی این آئی عدالت کے حکم پر ملزم اور قومی تفتیشی ایجنسی نے اپنا جواب داخل کیا۔ اپنے جواب میں جہاں ملزم نے عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک کا سفر کرنے کا اعتراف کیا اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی۔ Malegaon Blast Case Accused Swami Sudhakar Apologized to Court

وہیں قومی تفتیشی ایجنسی نے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے بم دھماکہ متاثرین پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے قومی تفتیشی ایجنسی کی اجازت کے بغیر ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست داخل کی ہے جو قابل سماعت ہے یا نہیں عدالت کو اس کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ NIA and Swami Sudhakar Respond to Court on Malegaon Blast case

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خصوصی این آئی اے عدالت میں بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 439 (2) کے تحت ایک عرضداشت داخل کی تھی اور عدالت سے گزارش کی تھی کہ وہ ملزم سوامی سدھاکر دھر دویدی کی ضمانت منسوخ کرے کیونکہ اس نے عدالت کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف ورزی کی ہے۔ ملزم سوامی سدھاکر کی ضمانت منسوخ کیے جانے والی درخواست میں تحریر ہے کہ ملزم عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نیپال گیا تھا اور وہاں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس کی تفصیل انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ Swami Sudhakar's Bail Cancellation Petition

جبکہ اس معاملے میں فریقین نے اپنا جواب داخل کردیا ہے۔ خصوصی جج پی آر سٹرے اگلی سنوائی میں بم دھماکہ ملزمین کی ضمانت مسترد کیے جانے والی عرضداشت پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ملزم کے اعتراف کرنے کے بعد یہ دلچسپ ہوگیا ہے کہ کیا اب عدالت ملزم کی ضمانت منسوخ کرے گی یا ملزم کو معاف کرکے راحت دے گی۔

اس ضمن میں ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ ان کی عدالت سے گزارش ہوگی کہ ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے کیونکہ ملزم ایک سنگین مقدمہ کا سامنا کررہے ہے اور ملزم کا ملک سے فرار ہونے کا خطرہ ہے۔ عیاں رہے کہ ملزم سوامی سدھاکر دھر دویدی نے مارچ 2019 میں نیپال کا سفر کیا تھا اور وہاں ویدیک سائنس اور ماڈرن سائنس کے عنوان پر منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

عدالت کی اجازت کے بغیر ملزم کے بیرون ملک کا سفر کرنے کا علم ہوتے ہی بم دھماکہ متاثرین نے خصوصی این آئی اے عدالت سے رجوع کیا۔ سال 2017 میں ملزم کی ضمانت منظور کرتے وقت خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزم کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی تھی لیکن اس کے باوجود ملزم نے بیرون ملک کا سفر کیا۔

مزید پڑھیں: Lashkar Wali Eidgah Jogging Track Case: مالیگاؤں جاگنگ ٹریک معاملہ پر جمعیتہ العلماء کورٹ سے رجوع ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.