ETV Bharat / state

مالیگاؤں: بنگلہ دیشی طاہر علی کو 8 دنوں کی پولیس کسٹڈی - پاسپورٹ ایکٹ

مالیگاؤں سرکاری دستاویز تیار کرنے والے ایجنٹوں اور آدھار سینٹرز پر پولیس کی نظر ہے۔

مالیگاؤں: بنگلہ دیشی طاہر علی کو 8 دنوں کی پولیس کسٹڈی

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 12:08 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایک ماہ سے جاری جعلی پاسپورٹ ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ سمیت دیگر سرکاری دستاویز تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلع ایس پی سچن پاٹل، ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی، ڈی واے ایس پی منگیش چوہان کی رہنمائی میں گزشتہ روز شہر میں غیر قانونی طریقے سے مقیم 2 بنگلہ دیشیوں سمیت 7 مقامی افراد کو فرضی دستاویز تیار کرنے کے الزام میں گرفتار لیا گیا ہے۔

اسی معاملے میں پوار واڑی پولیس نے طاہر علی یوسف علی (25) سالہ ساکن بنگلہ دیش نے ممبئی آگرہ روڈ پر شاہی گولڈن ہوٹل سے گرفتار کیا ہے۔

طاہر علی نے حکومت ہند کی کسی قانونی اجازت یا دستاویزات کے بغیر غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوا اور غیر قانونی طور پر رہ کر حکومت ہند کو دھوکہ دیا۔

اس ضمن میں پوارواڑی پولیس نے دفعہ 12 (بی) کے تحت گناہ رجسٹر نمبر 120/2020 قلم 420،465،466،468،471،34 پاسپورٹ ایکٹ اور 1950 کی قلم 3 (1) غیر ملکی سول آرڈر 1948 غیر ملکی شہری کے تحت پاسپورٹ ایکٹ دفعہ 14،02 اور 1946پولیس ایکٹ کے رول 2001 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم کا فرضی پیدائش کا سرٹیفکیٹ، فرضی دستاویزات جسے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اندراج، فرضی آدھار کارڈ، پین کارڈ ضبط کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقامی کورٹ میں حاضر کیا گیا جہاں جج نے اسے 8 دنوں کی پولیس کسٹڈی میں رکھے جانے کے احکامات دیئے ہیں۔

اس معاملے کی دیگر تحقیقات پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئے ناظم شیخ کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.