جمعہ کی شام میں پانچ سو کھانے کے پیکیٹ کو شہر کے اطراف غریب و ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں مزدور مہاراشٹر سے بھی اتر پردیش اور بہار کی جانب جانے والے راستوں پر نظر آئے۔
مالیگاؤں سے نیشنل ہائی وے نمبر تین جو آگرہ کی سمت جاتا ہے۔ اس ہائی پر روزآنہ پونے اور ممبئی سے مزدور پیدل سفر کرتے ہوئے دکھ رہے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں شہر کے اطراف مقام کئے ہوئے ہیں۔
ایسے حالات میں شہر کے مخیر حضرات ان لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔
نیز ان کیلئے کھانے اور پینے کا انتظام کر رہے ہیں۔مختار عدیل صحافی نے بتایا کہ اشرفیہ فاونڈیشن کی جانب سے اشرفی لنگر کی شروعات کی گئی۔
اب جب تک لاک ڈاون ہے لنگر بھی جاری رہے گا۔ لنگر میں پانچ سو سے ہزار لوگوں کیلئے کھانے کا انتظام رہے گا اور اسے غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔