مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ شروع ہو چکا ہے۔
مالیگاؤں شہر کے مرکزی علاقہ پرانے قلعہ کے اطراف بستیوں میں کو-آپ کارپوریٹر ایڈوکیٹ گریس بورسے کی جانب سے دوائیوں کا چھڑکاؤ جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ یہ کام اپنے ذاتی خرچ سے وارڈ کی عوام کے لیے کر رہے ہیں اور جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوتا تب تک روزانہ یہ کام جاری رہے گا۔
دوسری جانب بیلباغ اور چونا بھٹی کے علاقوں میں کارپوریٹر ایاز احمد ہلچل کی جانب سے دھوئیں کے ذریعے گھروں میں اور باریک گلیوں میں دوائیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ایاز ہلچل نے کہا کہ ہمارے علاقے کی عوام کے فائدے کیلئے روزانہ دھواں مشین کے ذریعے چھڑکاؤ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں میں اب تک سرکاری اعداد و شمار کے ایک بھی کورونا وائرس سے متاثر مریض کی تشخیص نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی بھی شخص کورونا سے موت ہوئی۔ شہر میں کرفیو برقرار ہے۔ شہر کے اندر آنے جانے والے راستوں پر پولس تعینات ہے۔ اب تک کسی بھی طرح کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔