ETV Bharat / state

مالیگاؤں: میونسپل کمشنر مسلسل ‌غیر حاضر، کارپوریٹرس نے آفس کو لگایا تالا

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز منظور ہونے کے بعد بھی کمشنر پر دفتر سے مسلسل غیر حاضر ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے جس کے بعد ناراض کارپوریٹرس نے ان کی آفس پر تالا لگادیا۔

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 9:27 PM IST

angry Corporators locked municipal commissioner office

گزشتہ روز مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ سے میونسپل کمشنر دیپک کاسار غیر حاضر رہے۔

اس کے علاوہ مالیاتی سال مارچ 2020 - 2021 کے آخری دن بھی کمشنر اپنی آفس میں نہیں آئے جس کے بعد کارپوریٹر اسلم انصاری، معاون کارپوریٹر سلیم ٹیکسی والے، سابق کارپوریٹر شکیل جانی بیگ اور ان کے رفقاء نے کمشنر آفس کے دروازے پر سرکاری ملازم کے ہاتھوں تالا لگوایا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

کارپوریٹر اسلم انصاری نے کہا کہ 'مالیگاؤں شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ شہر میں مچھروں سے عوام پریشان ہے۔ اس جان لیوا وبا کے دوران کمشنر کو کارپوریشن میں رہنا چاہیے اگر کوئی میٹنگ ہے تو ڈپٹی کمشنر کو بھیج سکتے تھے لیکن خود کارپوریشن سے لاپتہ ہیں دیگر افسران تو اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں لیکن کمشنر اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں جب کہ ایسے حالات میں کمشنر کو اپنے دفتر میں موجود ہونا چاہیے لیکن وہ مسلسل غیر حاضر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.