ETV Bharat / state

مالیگاؤں شہر کے تمام پاورلوم کارخانے بند

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 11:19 AM IST

مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر مالیگاؤں میں ان دنوں پاور لوم مندی کا عذر پیش کر کے شہر کے بنکروں نے 6 روزه پاور لوم بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

powerloom organisation called bandh due to heavy loss
مالیگاؤں شہر کے تمام پاورلوم کارخانے بند

مالیگاؤں پاورلوم سنگھرش سمیتی کے صدر یوسف الیاس نے بتایا کہ گزشتہ دو تین ماہ سے حکومت اپنی پالیسی میں کچھ تبدیلی کرتے ہوئے پڑوسی ممالک جیسے بنگلہ دیش، ویتنام اور چین کو کپاس برآمد کررہی ہے جس کا خاصہ اثر مالیگاؤں شہر پر پڑا ہے -

انھوں نے مزید کہا کہ کپاس کی برآمدات کے سبب سوت کا دام دگنا ہوگیا ہے جبکہ کپڑے کا دام کم ہوگیا ہے جس کے باعث بنکر کو فی میٹر کپڑا بننے میں جو لاگت آتی ہے اس میں اسے دو روپے تک کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چھوٹے بڑے سبھی بنکر قرض میں ڈوب گئے ہیں-

یوسف الیاس نے یہ بھی بتایا کہ 9 تا 6 فروری تک کے لیے شہر کے تمام پاورلوم کو اپنے اپنے طور سے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے-

اس کے علاوہ حکومت کو میمورنڈم دے کر یہ مطالبہ بھی کیا جائے گا کہ وہ کپاس کی برآمدات کے تعلق سے اپنی پالیسی میں تبدیلی لائے اور پاورلوم مزدوروں کو مفت میں گیہوں اور چاول فراہم کیا جائے، اسی کے ساتھ ہی بنکروں کے فلاح و بہبود کے تعلق سے بھی کوئی پالیسی بنائی جائے -

واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس وبا کے سبب ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاص کر مالیگاوں کے بنکر و مزدور پہلے ہی اس نقصان سے ابھر نہیں پائے ہیں اور اب پاورلوم مالکان کی جانب سے متعدد بار بند کا اعلان کیا گیا ہے جسے شہر کی کپڑا صنعت کے لیے اچھا نہیں مانا جارہا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.