ETV Bharat / state

Malegaon 2008 Bomb Blast مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: سادھوی کی ضمانت مسترد کیے جانے کی عرضی پر منگل کو سماعت - بی جے پی لیڈر و رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے داخل کردہ اپیل پر عدالت عظمی میں 31 اکتوبر بروز منگل سماعت ہوگی۔

Malegaon 2008 Bomb Blast
Malegaon 2008 Bomb Blast
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 10:59 AM IST

مالیگاؤں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ، بی جے پی لیڈر و رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت مسترد کیے جانے والی عرضداشت پر 31/ اکتوبر یعنی کے منگل کے دن سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ سماعت کریگی۔ 2017 میں بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت ملنے کے بعد جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے بم دھماکہ متاثرین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔ منگل کے دن سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس بی وی ناگرتھنا اور جسٹس اجل بھویان اس معاملے کی سماعت کریں گے۔ ایک جانب جہاں بم دھماکہ متاثرین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی ضمانت مسترد کیے جانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، تو وہیں این آئی اے ملزمہ کو راحت دینے میں کسی طرح کی کسر چھوڑنے کے لیئے تیار نہیں ہے۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک حلف نامہ داخل کرکے بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے داخل کردہ اپیل کو مسترد کیے جانے کی عدالت سے گذارش کی ہے۔ وکرم کلاٹے (سپرنٹنڈنٹ این آئی اے) نے حلف نامہ داخل کرکے عدالت کو بتایا کہ این آئی اے کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں انہیں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے اور اس کی ضمانت پر رہائی کے بعد سے اس نے استغاثہ اور عدالت کے ساتھ مکمل تعاو ن کیا ہے۔ لہذا بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت جس میں انہوں نے سادھوی کی ضمانت پر رہائی کو منسوخ کیے جانے کی گذارش کی ہے کو خارج کردینا چاہیے۔

واضح رہے کہ بم دھماکہ میں ہلاک ہونے والے سید اظہر کے والد حاجی سید نثار کی جمعیۃ علماء کے توسط سے داخل کردہ عرضداشت پر ماضی میں کئی مرتبہ سماعت ہوئی تھی لیکن سادھوی کے وکلاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے معاملے کی سماعت ٹل گئی تھی۔ ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس مورے اور جسٹس پھانسلکر جوشی نے قومی تفتیشی ایجنسی کی تازہ چارج شیٹ کی بنیاد پر 25/ اپریل 2017/ ملزمہ کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ لیکن ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ سے غیر مطمئن بم دھماکہ متاثرین نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: کرنل پروہت کے وکیل کا گواہ استغاثہ پر الزام

اسی درمیان سپریم کورٹ آف انڈیا کل یعنی کے 31/ اکتوبر کو ملزم سمیر کلکرنی کی جانب سے داخل عرضداشت پر سماعت کرے گی جس میں اس نے یو اے پی اے قانون کے اطلاق کو چیلنج کیا ہے۔ خصوصی این آئی اے عدالت اور بامبے ہائی کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد ہونے کے بعد سمیر کلکرنی نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں پٹیشن داخل کی ہے جس کی سماعت دو رکنی بینچ کے جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس نرسیما کے روبرو سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں سنہ 2008 میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں درجنوں مسلم افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.