ETV Bharat / state

ممبرا کے پلاسٹک گودام میں آتشزدگی - تھانے میونسپل کارپوریشن

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ممبرا میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی سے درجنوں گوڈاؤن خاکستر ہوگئے۔

major-fire-breakout-in-mumbra-mumbai
ممبرا کے پلاسٹک گوڈان میں آتشزدگی
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 7:57 AM IST

اس میں لاکھوں کی املاک تباہ و برباد ہوگئی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لئے تھانے کارپوریشن کے فائر بریگیڈ اہلکار مشقت کررہے ہیں۔

ممبرا کے پلاسٹک گوڈان میں آتشزدگی

تھانے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ موصولہ اطلاعات کے مطابق دیر رات کوسہ ممبرا کے بھارت گیر علاقے میں پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا۔

کچھ ہی دیر میں ان پلاسٹک کے گوداموں سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کا غبار اٹھنے لگا۔

مقامی افراد اس آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے مگر ناکام رہے۔

اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی تھانے کارپوریشن کے دو فائر بریگیڈ عملہ کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی.

آگ پر قابو پانے کے لئے پانی دو واٹر ٹینکر اور ایک ایمرجنسی ویہکل کو جائے حادثہ پر لگایا گیا ہے۔

کارپوریشن ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے مگر لاکھوں کا املاک خاکستر ہوگیا ہے۔

ممبرا پولیس کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچی ہوئی ہے اور آتشزدگی کے وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.