فلور ٹیسٹ کی کارروائی پرو اسپیکر دلیپ والسے پاٹل کے ذریعہ کی جائے گی ، جنہوں نے جمعہ کے روز بی جے پی کے کالیداس کولمبکر کو دو روزہ خصوصی اسمبلی اجلاس کے لیے تبدیل کیا تھا۔
آج دوپہر 2 بجے نئے وزرا کے باضابطہ تعارف کے بعد اکثریت ثابت کی جائے گی۔ اتوار کو مستقل اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
فلور ٹیسٹ سے قبل شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے اتحاد کی جیت پر اعتماد ظاہر کیا انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ مہا وکاس اگھاڑی کے پاس 170 سے زائد اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہیں۔
وہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما چھگن بھجبل نے 162 سے زائد اراکین اسمبلی کا دعوی کیا ہے۔
اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق ، شیوسینا کے 56 این سی پی کے 54 اور کانگریس کے 44 اراکین اسمبلی ہیں۔