ETV Bharat / state

Mahim Dargah Urs Begins ممبئی پولیس کی جانب سے روایتی صندل کے ساتھ ماہم درگاہ کے عرس کا آغاز

ممبئی میں واقع آستانہ مخدوم علی شاہ ماہمی پر پولیس کی جانب سے پہلا روایتی صندل پیش کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی دس روزہ میلہ کا آغاز ہوا۔ Mumbai Police Presented Chadar at Mahim Dargah

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 4:51 PM IST

Updated : Dec 11, 2022, 12:04 PM IST

Mahim Dargah Urs Begins
ماہم درگاہ کے عرس کا آغاز

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع آستانہ مخدوم علی ماہمی پر محکمہ پولیس کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کر تے ہوئے سلامی پیش کی۔ اس دوران بندوقوں کی سلامی کے ساتھ یا بابامخدوم کی دُھن پر پولیس نے عقیدت کا اظہار کیا۔ ممبئی کے ماہم پولیس اسٹیشن سے سہ پہر آستانہ مخدوم کے لیے صندل روانہ ہوا اور یہ صندل گشت کرتا ہوا آستانہ مخدوم پر پہنچا۔ اس درمیان گلی محلوں اور سڑکوں پر صندل کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

ماہم درگاہ کے عرس کا آغاز

پولیس کی آستانہ مخدوم پر روایتی سلامی اور چادر پیشی کے بعد باقاعدہ طور پر آج سے دس روزہ میلے کا آغاز ہوگیا۔ درگاہ کمیٹی کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے پولیس کے صندل کی میزبانی کی اور ا س کے بعد درگاہ کمیٹی کا بھی رات ساڑھے نو بجے صندل نکالا گیا جو اطراف کے علاقوں سے گشت کرتا ہوا رات 10 بجے آستانہ مخدوم پر پہنچا وہاں صلوۃ و سلام اور فاتحہ خوانی کے بعد خدمت شروع کی گئی۔ Makhdoom Shah Baba Dargah Urs

آستانہ مخدوم شاہ بابا سے ممبئی پولیس کو والہانہ عقیدت ہے اس لئے پولیس انہیں وزیر داخلہ کے لقب سے بھی پکارتے ہیں۔ ممبئی میں دس روزہ ماہم میلہ کے پیش نظر پولیس نے ٹریفک کے روٹ کو تبدیل بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی سڑک کو بند کیا گیا ہے زائرین اور صندل کمیٹیوں سے پولیس نے گزارش کی ہے کہ وہ صندل پیشی کے دوران قانون کی پاسداری کریں۔ نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریپل سیٹ موٹر سائیکل ہارن بجانے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرے بصورت دیگر ان پر کارروائی کی جائیگی۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر گیانیشور چوہان نے درخواست کی ہے کہ نوجوان آستانہ مخدوم پر صندل پیشی کے دوران خرافات سے گریز کرے۔ انہوں نے نوجوانوں سے قانون کی پاسداری کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ٹریپل سیٹ، رش ڈرائیونگ، ہارن بجانے سے اجتناب کریں۔ اس کے ساتھ ہی صوتی آلودگی کا بھی خیال رکھیں کیونکہ اس پر بھی پولیس نگرانی رکھے گی اور مشین سے صوتی آلودگی کی حدود پر نظر رکھی جائے گی۔

آستانہ مخدوم پر آج سے صندل کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے پولیس نے باقاعدہ طور پر پہلا صندل پیش کر لیا ہے ماہم کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے میلہ میں انوع و اقسام کے لذیذ کھانوں کے ساتھ ہر طرح کی چیزیں دستیاب ہیں۔

ماہم درگاہ کمیٹی کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے بتایا کہ میلہ کے پیش نظر درگاہ انتظامیہ نے تمام تیاریاں کر رکھی ہے میلہ کے دوران درگاہ کے رضا کار اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں جس سے بھیڑ بھاڑ اور ٹریفک و میلہ پر بھی مونٹیرنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے صندل کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شرعی امور کے ساتھ آستانہ مخدوم پر صندل پیش کریں ڈھول تاشے اور ناچ گانے اور غیر شرعی امور سے اجتناب کریں۔ درگاہ اور آستانہ کا احترام و ادب ملحوظ رکھیں۔ میلہ کے پیش نظر پولیس نے یہاں سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔ پولیس نے بھیڑ بھاڑ کے دوران زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور مشکوک اور مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کے ساتھ مشتبہ شئے کو ہاتھ نہ لگائیں اس کی اطلاع پولیس و انتظامیہ کو دیں۔

Last Updated : Dec 11, 2022, 12:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.