مہاراشٹر:مراٹھواڑہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ہیکڑ فصل برباد ہونے کے سبب بھاری مالی نقصانات اور مقروض کسانوں کی خودکشی نے مہاراشٹر حکومت کی نیند اڑا دی ہے۔ Maharastra Agriculture Minister Abdul Sattar Reaction On Crops Damaged And Farmer Suicide Cases
ریاستی وزیر زراعت عبدالستار نے اس سلسلے میں کہا کہ محکمہ زراعت کو حکم دیا گیا کہ وہ جلد سے جلد تباہ شدہ فصلوں سے متعلق رپورٹ تیار کرکے حکومت سونپے۔
اورنگ آباد ضلع سینٹرل کوآپریٹو بینک کی جانب سے تقریب کے دوران تین ریاستی وزرا اور ایک مرکزی وزیر کا استقبال کیا گیا اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر زراعت عبدالستار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Damoh Triple Murder Case مدھیہ پردیش میں تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
وزیر زراعت عبدالستار نے پروگرام میں بنک کے اعلیٰ حکام سے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو قرض دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال زیادہ بارش کے سبب کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کابینہ میں کسانوں کی قرض معافی کو لے کر فیصلہ لیں گے۔
کسانوں کی خودکشی پر وزیر زراعت عبدالستار نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 30 برسوں سے کسانوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہم کسانوں کی خودکشی کو روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ Maharastra Agriculture Minister Abdul Sattar Reaction On Crops Damaged And Farmer Suicide Cases