ETV Bharat / state

'اب مہاجر مزدور مفت میں سفر کریں گے' - maharashtra government and daily labourers

مہاراشٹرحکومت نے مہاجر اور غیر مقامی مزدوروں کے سفری اخراجات برداشت کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

Maharashtra to foot travel bill of migrant labourers without money
بغیر پیسوں کے مہاجر مزدوروں کا سفر
author img

By

Published : May 11, 2020, 8:08 PM IST

ملک گیر لاک ڈاون کی وجہ سے مہاجر اور غیر مقیم مزدور مختلف مقامات میں پھنس گئے ہیں۔ جن کے پاس اب پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں۔ ایسے میں مہاراشٹر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان مزدوروں سے سفر کے لیے پیسے نہیں وصولے گی۔

مہاراشٹر حکومت کے مطابق مہاجر مزدوروں کو اندراج اور ضروری صحت کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی، جس کے بعد مطلوبہ رقم ان کے سفر کے لئے انڈین ریلوے میں منتقل کردی جائے گی۔

مہاراشٹر کی حکومت نے ان مہاجر مزدوروں کے سفری اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا جن کے پاس وسائل کی کمی ہے، لیکن وہ کورونا وائرس سے منسلک لاک ڈاؤن کے درمیان اپنی ریاستوں میں واپس جانا چاہتے ہیں۔

ایک گورنمنٹ آرڈر (جی او) میں بتایا گیا ہے کہ 'مہاجر مزدوروں کو مقامی پولیس اینڈ ڈسٹرکٹ کلکٹرس کے ساتھ اپنا اندراج کروانا ہو گا اور صحت کا ضروری معائنہ کرنا ہوگا'۔

ایک بار جب وہ سفر کے نئے اصولوں کے مطابق اہل ہوجائیں گے تو متعلقہ ضلعی کلکٹر اس سے متعلق رقم انڈین ریلوے کو منتقل کردیں گے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ضروری رقم وزیراعلیٰ کے ریلیف فنڈ سے منتقل کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.