ضلع مجسٹریٹ نول کشور رام نے بتایا کہ آج پونے شہر میں کورونا وائرس سے متاثر تین مریضوں کی موت واقع ہوگئی اس طرح شہر میں کورونا کے سبب آٹھ اموات ہوئی ہیں۔
ممبئی سے متصل شہر کلیان میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ڈومبیولی میں ایک مریض پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مہاراشٹر میں کورونا کے کل 23 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، اور مہاراشٹر میں کورنا وائرس کے اب تک کل 891 کیسز درج کیے گئے ہیں۔