شیوسینا، این سی پی اور کانگریس پارٹی نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو میڈیا کے روبرو پیش کر کے بی جے پی کے اس دعوے پر پانی پھیر دیا جس میں اس نے حکومت سازی کی بات کی تھی۔
شیوسینا این سی پی اور کانگریس کے 162 ارکان اسمبلی کو عہد دلایا گیا کہ وہ پارٹی کے ساتھ ایمانداری سے کام کریں گے۔
اس بابت این سی پی کے رہنما جینت پاٹل نے کہا کہ بی جے پی کے پاس اکثریت ثابت کرنے کے لیے مطلوبہ ارکان اسمبلی کی تعداد نہیں ہے۔
شیوسینا کی رہنما پرینکا چترویدی نے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے اور کورٹ ضرور ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی۔