مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگز کیٹیو آفیسرانیس شیخ نے اپنے عہدے سے استعفی Maharashtra State Waqf Board CEO Anis Sheikh Resignsدے دیا ہے۔ اُنہوں نے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کو اپنا استعفی نامہ روانہ کیا۔ بتایاجارہاہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے ۔انیس شیخ ایک ایماندار اصول پسند افسر کے طورپر جانے جاتے تھے۔
بتایاجارہا ہے کہ سی ای او انیس شیخ اپنے ماتحت افسران اور وقف ارکان ان کے رویہ سے مطمئن نہیں تھے۔ واضح رہے انیس شیخ نے ایڈیشنل سی ای او کی حیثیت سے ایک سال قبل چارج سنبھالا تھا۔
اس عرصے میں انیس شیخ نے کئی اہم امور انجام دیئے۔ اور عوامی حلقوں میں اس کی ستائش بھی ہوتی رہی۔ کئی زیرِ التوا امور پایہ تکمیل تک پہونچے۔ اور پہلی دفعہ مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ ایک فعال ادارہ کے طور پر سامنے آیا۔
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اراضی مافیاؤں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا گیا اور ایک درجن سے زائد معاملات میں ایف آئی آر درج کیے گئے ہیں۔ لیکن انیس شیخ کے اچانک استعفی سے لوگوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: مہاراشٹر وقف بورڈ کے افسران کے خلاف جانچ کا مطالبہ
اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے انیس شیخ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔