نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما چھگن بھجبل نے کہا کہ شرد پوار نے کسی کو کچھ بھی کرنے کے لیے ہدایت نہیں دی تھی، نہ ہی وہ کسی بھی بات کے لیے راضی تھے۔ اگر کچھ ہوتا تو وہ سبھی این سی پی رہنماؤں کو بتاتے، بعد میں انہوں نے اسے واضح کردیا۔جو کچھ بھی ہوا ہے وہ صحیح نہیں ہے اسی لیے ہمیں ان باتوں پر بھروسہ کرنا ہوگا، ہم ان باتوں کے گواہ ہیں۔
بھجبل، جینت پاٹل اور ایکناتھ شندے سمیت کئی سینیئر رہنماؤں نے حیات ہوٹل میں این سی پی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ بھجبل نے کہا کہ ہم نے این سی پی اراکین اسمبلی ملاقات کی، ایک یا دو رکن اسمبلی یہاں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا 'دو پارٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ پوار صحاب بھی (اجیت پوار) جیسے اپنے خیالات کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔ لوگ سمجھ جائیں گے کہ کیا صحیح ہے اور غلط۔ اس سے قبل بی جے پی-این سی پی اتحاد کے بارے میں اجیت پوار کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے بھجبل نے کہا تھا کہ وہ ریاست میں حکومت سازی کے بارے میں لوگوں میں غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اجیت پوار نے لوگوں میں غلط تاثر پیدا کرنے کے لئے ٹویٹ کیا تھا ، اس لیے پارٹی کی پوزیشن صاف کرنے کے لیے شرد پوار نے ٹوئٹ کیا۔
شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اراکین اسمبلی کو ممبئی کے الگ الگ ہوٹلوں میں ٹہہرایا گیا ہے۔
دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کا حلف لیا جب کہ این سی پی رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔این سی پی کانگریس اور شیوسینا کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔