سنیل راؤت کو کابینہ میں شامل نہیں کیے جانے سے رکن اسمبلی کے حامیوں نے ودھان بھون کے باہر نعرے بازی بھی کی جبکہ اطلاعات کے مطابق سنیل راؤت نے مستعفی ہونے کی بھی دھمکی دی۔
اسی طرح سے کسانوں کی پارٹی شیتکری سوابھیمان سینا کے صدر راجیو شیٹھی نے بھی مہاراشٹر حکومت میں توسیع ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ حکومت سازی سے قبل وہ مخلوط حکومت کی قیام کے لیے ہر میٹنگز میں شریک تھے اور انہیں اس بات کا یقین دلایا گیا تھا کہ ان کی پارٹی کی نمائندے کو کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔
چند آزاد اراکین اسمبلی نے بھی کابینہ میں توسیع پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا اور حلف برداری کی تقریب کا دعوت نامہ بھی نہیں دیا گیا۔