ETV Bharat / bharat

وزیراعلی آتشی نے امیت شاہ کو لکھا خط، روہنگیا بنگلہ دیش کی سرحد سے ہزاروں کلومیٹر دور دہلی کیسے پہنچے؟ - ILLEGAL BANGLADESHI IMMIGRANTS

وزیراعلی آتشی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بنگلہ دیشی مہاجروں کو دہلی میں بسایا ہے۔

ATISHI LETTER TO AMIT SHAH
سی ایم آتشی نے امیت شاہ کو لکھا خط (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2024, 4:35 PM IST

نئی دہلی: آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل راجدھانی دہلی میں غیر قانونی دراندازوں کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ اب دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر کئی سوال پوچھے ہیں۔

وزیر داخلہ سے سوال کرتے ہوئے، سی ایم آتشی نے خط میں لکھا، "مرکزی حکومت نے بغیر کسی اطلاع کے بڑی تعداد میں غیر قانونی روہنگیا پناہ گزینوں کو دہلی میں بسایا، جب کہ دہلی حکومت اور عوام کو اس معاملے سے بالکل بے خبر رکھا گیا۔"

سی ایم آتشی نے کہا، "مرکزی وزیر ہردیپ پوری کے ٹویٹ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ کس طرح بی جے پی کی حکمرانی والی مرکزی حکومت نے روہنگیا کو جان بوجھ کر دہلی میں بسایا تھا اور بکر والا کے ای ڈبلیو ایس فلیٹ، جو دہلی کے غریبوں کے لیے تھے، دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کو بسانے کے لیے استعمال کیے جا رہے۔ دہلی کے لوگوں سے ان کا حق چھین لیا گیا۔" وزیر اعلیٰ نے خط میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے اس قدم سے نہ صرف دہلی کا امن و امان متاثر ہوگا، بلکہ شہر کے محدود وسائل پر بھی دباؤ پڑے گا۔

وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا ہے کہ دہلی کسی بین الاقوامی سرحد کے قریب نہیں ہے اور بنگلہ دیش کی سرحد سے ہزاروں کلومیٹر دور ہے۔ اس لیے حیرت ہوتی ہے کہ ہماری سرحدیں عبور کرنے کے بعد یہ تارکین وطن کئی ریاستوں کو عبور کر کے بغیر پکڑے، دہلی کیسے پہنچ گئے؟ اس لیے اس صورت حال پر بہت سے سوالات کا اٹھنا فطری ہے۔

سی ایم نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ بسائے گئے تمام روہنگیا پناہ گزینوں کی فہرست اور پتے کی معلومات دہلی حکومت، لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی پولیس کو دی جانی چاہئے۔ دہلی حکومت اور عوام کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیر قانونی پناہ گزین کو دہلی میں نہیں بسایا جانا چاہیے۔

سی ایم آتشی نے وزیر داخلہ سے پوچھے سوالات:

  • کیا خود بی جے پی حکومت نے ہندوستان کے لوگوں کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے ان غیر قانونی تارکین وطن کو منظم طریقے سے ہندوستان کے مختلف حصوں میں پہنچایا؟
  • آپ نے کتنے روہنگیاؤں کو دہلی میں منتقل کیا اور آباد کیا؟
  • آپ نے انہیں دہلی میں کہاں بسایا؟
  • بی جے پی حکومت نے دہلی حکومت اور دہلی کے لوگوں کو اندھیرے میں کیوں رکھا؟

آپ کو بتا دیں کہ ہفتہ کو سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں امن و امان کے مسئلہ کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا تھا۔ کیجریوال نے امن و امان پر بات کرنے کے لیے امت شاہ سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ خط میں کیجریوال نے دہلی کی سیکورٹی کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کیجریوال نے خط میں لکھا کہ دہلی کا لاء اینڈ آرڈر مرکزی حکومت کے ماتحت ہے۔ دہلی کو اب جرائم کی راجدھانی کہا جانے لگا ہے۔ بھارت کے 19 میٹرو شہروں میں دہلی خواتین کے خلاف جرائم کے ساتھ ساتھ قتل کے واقعات میں پہلے نمبر پر ہے۔ کیجریوال نے لکھا کہ دہلی میں بھتہ خوری کے گروہ سرگرم ہو گئے۔ ہوائی اڈوں اور اسکولوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ منشیات سے متعلق جرائم میں 350 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وہ پوری دہلی میں لوگوں کی حفاظت کو لے کر پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیجریوال نے بی جے پی پر بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کا الزام لگایا، ای سی کو ثبوت پیش کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.