ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونہ میں زیکا وائرس کے انفیکشن کا پہلا معا ملہ منظر عام پر آیا ہے ۔محکمہ صحت کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے ۔
محکمہ صحت کے عہدیداروں نے لوگوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے ۔
ریاستی محکمہ صحت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اب مکمل طور پر صحت یاب ہوچکی ہیں۔
مذکورہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون اور ان کے افراد خاندان میں اب کوئی علامات نہیں ہیں۔
مذکورہ محکمہ کے ایک بیان کے مطابق پرندر تالکا کے بیلسر گاؤں کی رہائشی 50 سالہ خاتون کی تحقیقاتی رپورٹ جمعہ کو موصول ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیکا انفیکشن کے علاوہ وہ چکن گونیا کے مرض میں بھی مبتلا تھیں۔
سرکاری میڈیکل ٹیم نے ہفتے کے روز گاؤں کا دورہ کیا۔ سرپنچ اور گرام پنچایت کے ارکان سے ملاقات کی۔ اور انہیں احتیاطی تدابیر کے بارے میں خصوصی ہدایات دیں۔
کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ ہفتے کے روز کیرالہ میں ایک لڑکی سمیت دو افراد زیکا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جس سے ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 63 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے دونوں متاثرہ افراد،ایک 14 سالہ لڑکی اور 24 سالہ خاتون تیروننت پورم کے رہائشی ہیں۔
مزید پڑھیں :ممکنہ تیسری لہر کی شدت سے بچاؤ کی خاطر احتیاط ہی واحد راستہ
انہوں نے کہا کہ تیروننت پورم میڈیکل کالج وایرولوجی لیب اور پبلک ہیلتھ لیب میں کئے گئے ٹیسٹوں سے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 63 کیسز میں سے تین زیر علاج ہیں۔ اور ان میں سے کوئی بھی ہسپتال میں داخل کئے گئے نہیں ہے۔