اس میٹنگ میں بی جے پی صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ، پارٹی کے ورکنگ صدر جے پی نڈا، جنرل سکریٹری بھوپندر یادو اور بہت سے دیگر رہنما شریک تھے۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے پروگرام، پارٹی کی کمزور اور مضبوط نشستوں سے متعلق حکمت عملی، امیدواروں کے ناموں کے اعلان، انتخابی مہم، ریاستی حکومتوں کی کامیابیوں اور دیگر بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ نشستیں بانٹنے اور ہریانہ میں جارحانہ انتخابی مہم چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔