چگن بھجبل نے ایولہ تحصیل کے سرکاری ریسٹ ہاؤس میں جائزہ میٹنگ میں کہا کہ پولیس کو شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کے لیے مقرر کردہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ 'جانچ کی مخالفت کرنے والوں اور کسی بھی معلومات کو چھپانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ضروری ہے۔
ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے پرائیویٹ ڈاکٹروں کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سروے کا کام بند نہیں کیا جانا چاہیے۔ بھجبل نے متعلقہ افسران کو روزانہ مریضوں کی معلومات اکٹھا کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر کورونا تفتیشی کیمپ لگائے جانے کے ساتھ ہی لوگوں میں وبا کے خوف سے جان چھڑانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔