گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131 پولیس اہلکار اس کی زد میں آ گئے جس سے متاثرین کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اس دوران دو اور اہلکاروں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر پولیس کی جانب سے جمعرات کو دی گئی اطلاع کے مطابق دستہ کے کل 2095 اہلکار کورونا کی زد میں آ چکے ہیں اور 22 کی موت ہو چکی ہے۔
انفیکشن متاثرین اہلکاروں میں 236 افسران اور 1896 مرد پولیس اہلکار ہیں۔
ہلاک شدگان میں ایک افسر سمیت 22 مرد اہلکار ہیں۔
ریاست میں فی الحال پولیس اہلکار کے 1178معاملے سرگرم ہیں جس میں 160 افسر اور 1018 مرد اہلکار ہیں۔ کورونا سے دستہ کے 897 اہلکار صحتیاب ہوئے ہیں جس 75 افسر اور 822 سپاہی ہیں۔