ETV Bharat / state

Nawab Malik Granted Bail: ہتک عزت معاملے میں نواب ملک کو ضمانت

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 5:36 PM IST

ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے آج این سی پی لیڈر نواب ملک Nawab Malik Granted Bail کو بی جے پی لیڈر موہت کمبوج بھارتیہ Criminal Defamation Complaint Of Mr Bharatiya کی جانب سے ان کے خلاف دائر کئے گئے ہتک عزت کے مقدمہ میں ضمانت دی۔

ہتک عزت معاملے میں نواب ملک کو ضمانت
ہتک عزت معاملے میں نواب ملک کو ضمانت

ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے آج این سی پی لیڈر نواب ملک کو بی جے پی لیڈر موہت کمبوج بھارتیہ کی جانب سے ان کے خلاف دائر کئے گئے ہتک عزت کے مقدمہ Nawab Malik Granted Bail In Defamation Case میں ضمانت دی۔ ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے انہیں 15000 روپے کا ذاتی مچلکہ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

این سی پی لیڈر نواب ملک نے الزام لگایا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے الزام عائد کیا تھا کہ 2 اکتوبر کو جب منشیات بیورو نے بحری جہاز پر منعقدہ منشیات کی پارٹی میں چھاپہ مارا تو اس وقت بی جے پی لیڈر کمبوج کا برادر نسبتی رشبھ سچدیوا بھی جہاز پر موجود تھا اور پارٹی میں شامل تھا لیکن اسے بی جے پی لیڈر کے اثر و رسوخ کی وجہ سے رہا کردیا گیا۔

موہت کمبوج نے 9 اکتوبر کو نواب ملک کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر سے کہا تھا کہ وہ ہتک آمیز بیانات دینے سے باز رہیں۔ تاہم، نواب ملک نے 11 اکتوبر کو الزامات کو دہرایا۔ اسی دن کمبوج نے ملک کو ایک اور نوٹس بھیجا، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ جو کچھ کہہ چکے ہیں اسے ثابت کریں ورنہ اس طرح کے دعوے کرنے سے باز آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

26 اکتوبر کو، کمبوج نے ایک مقامی عدالت کے سامنے ایک فوجداری شکایت درج کی جس میں ضابطہ فوجداری، 1973 کی دفعہ 190 کے تحت کارروائی جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.