ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں بنیادی مسائل زیادہ اور وسائل کم

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے زیادہ تر علاقوں میں کارپوریشن کی جانب سے بنیادی مسائل پر دھیان نہیں دیا گیا.

مالیگاؤں میں بنیادی مسائل زیادہ  اور وسائل کم
مالیگاؤں میں بنیادی مسائل زیادہ اور وسائل کم
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 9:05 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہرمالیگاؤں میں ترقیاتی کام نہیں ہونے کے سبب مقامی باشندے ناخوش ہیں ۔ کارپوریشن کی عدم توجہی کے سبب گلی محلوں , چوک چوراہوں اور عوامی بیت الخلاء کی میں صاف صفائی کے فقدان سے شہریان پریشان ہیں.

مالیگاؤں میں بنیادی مسائل زیادہ اور وسائل کم
سابق کارپوریٹر ندیم الدین علی الدین عرف ندیم فٹر نے عوامی مسائل کی جانب کارپوریشن انتظامیہ کی توجہ مرکوز کروائی ہے. انھوں نے نعمانی نگر وارڈ کی روڈ, گٹر, عوامی بیت الخلاء, اوپن اسپیس, مساجد کے باہر اور مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر میڈیا میں پیش کی. نیز کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے ورنہ بے مدت دھرنے کیلئے تیار رہے. ندیم فٹر نے نعمانی نگر وارڈ کے کارپوریٹر کو ان کی ناکارہ کارکردگی پر استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا ہے. اسی طرح سے انھوں نے کارپویشن انتظامیہ کے 1402 ملازمین اور 90 کارپوریٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے وارڈ کے بنیادی مسائل حل کریں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.