لوک ادھیکاری منچ کے کارکنوں نے یشونت اسٹیڈیم سے سمویدھان چوک تک ریلی نکالی جس میں سی اے اے کی حمایت کا نعرہ لگایا اور 'ناگپور میں سی اے اے کا خیرمقدم ' کے پوسٹر دکھائے۔ ریلی کا اہتمام لوک ادھیکار منچ، بی جے پی، آر ایس ایس اور دیگر تنظیموں نے کیا۔
مظاہرین نے سماجی تنظیم کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے جھنڈے بھی پکڑے ہوئے دیکھائی دیئے۔ کچھ دیگر افراد کو بھارتی قومی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جارہے ہیں۔