ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے جیلوں کی نگرانی اب ڈرون سے کی جائیگی،اس سے جیل کے اندر سیکیورٹی اور قیدیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ پہلے مرحلے میں 12 مقامات پر ڈرونز کے ذریعے گشت کیا جائے گا۔ یہ جانکاری ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور انسپکٹر جنرل جیل اینڈ ریفارم سروس امیتابھ گپتا نے دی ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل سواتی ساٹھے سمیت کئی سینئیر افسران کی موجودگی رہی۔
مزید پڑھیں: آرتھر روڈ جیل کے قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا جائے گا
مہاراشٹر جیلوں کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ڈرون کے ذریعے نگرانی کرنے کو ترجیح دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 ڈرونز مختلف جیلوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کریں گے، فوٹو گرافی کے لیے رات کے وقت کو ہی مقرر کیا گیا ہے، خاص طور پر کسی بھی حادثے اور قیدیوں کی اپ ڈیٹس حاصل کرنے میں اس سے مدد ملے گی۔ تجرباتی بنیادوں پر یرواڈا جیل، کولہاپور، ناسک، سمبھاجی نگر، تلوجا، تھانے، امراوتی، ناگپور، کلیان اور چندر پور میں ڈرون سرویسز شروع کی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے فوری طور پر ڈرون نگرانی کی سروس شروع کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ جیل کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کرنے والی ملک کی پہلی ریاست اتر پردیش ہے، جبکہ مہاراشٹر جیل کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال کرنے والی یہ دوسری ریاست بن گئی ہے۔
Surveillance of Prisons with Drones مہاراشٹر کی جیلوں کی نگرانی اب ڈرون سے کی جائے گی - ممبئی خبر
اترپردیش کے بعد اب مہاراشٹر دوسری ایسی ریاست بن گئی ہے جہاں جیلوں کی نگرانی ڈرون کے ذریعہ کی جائے گی۔ ریاست کی جیلوں کے اندر قیدیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون سے مدد لی جائے گی۔