مہاراشٹر: محکمہ انکم ٹیکس نے مہاراشٹر کے جالنہ اور اورنگ آباد میں اسٹیل، ٹیکسٹائل اور رئیل اسٹیٹ تاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی، جس میں محکمہ انکم ٹیکس کو بڑی مقدار میں بے نامی جائیداد ملی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے تقریباً 390 کروڑ کی بے نامی جائیداد ضبط کی ہے، جس میں 58 کروڑ روپے نقد، 32 کلو سونا، ہیرے اور موتی سمیت کئی بے نامی جائیداد کے دستاویز سے ملے۔ IT department seizes assets worth 393 crores from businessman
میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپے میں ملنے والی نقدی کو گننے میں محکمہ کو تقریباً 13 گھنٹے لگے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے یہ کارروائی یکم سے 8 اگست کے درمیان کی۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ناسک شاخ نے یہ کارروائی کی ہے۔ چھاپہ ماری کے بعد ملنے والی نقدی کو جالنہ میں واقعہ اسٹیٹ بینک کی مقامی شاخ میں لے جایا گیا اور گنتی کی گئی۔
محکمہ انکم ٹیکس کو اطلاع ملی تھی کہ جالنہ کی چار اسٹیل کمپنیوں میں بے ضابطگیاں ہیں، جس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس حرکت میں آئی۔ آئی ٹی ٹیم نے گھر اور فیکٹریوں پر چھاپہ مارا۔ اگرچہ ٹیم کو گھر میں کچھ نہیں ملا تاہم شہر سے باہر فارم ہاؤس میں نقدی اور سونا اور ہیرے سمیت کئی کاغذات برآمد ہوئے۔
مزید پڑھیں: