ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے 'گیٹ وے آف انڈیا' پر طلبہ اور طالبات کے ذریعے جے این یو میں ہوئے حملوں کو لے کر احتجاج کیا گیا تھا۔
دراصل اس احتجاج میں مہک نام کی لڑکی 'کشمیری عوام کو اس کے مسائل سے آزادی پانے کے لئے' بینر دکھا کر اپنا احتجاج درج کرا رہی تھی۔
اس معاملے میں درج ہوئی ایف آئی آر کے بعد وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ 'پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ لیکن اس لڑکی کی منشاء یہ ہے کہ کشمیر میں جس طرح سے کشمیری عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مہک نام کی لڑکی کشمیری عوام کو اس سے آزادی پانے کے لئے، بینر دکھا رہی ہے اور اپنا احتجاج درج کرا رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں اور لڑکی کی منشاء کشمیر کے مسائل کو لے کر ہے تو ہم جانچ کے بعد اس معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔'