شاہ رخ خان نے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حفاظت کےلیے مہاراشٹر کے محکمہ صحت کو 25 ہزار پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ (پی پی ای) عطیہ کیے ہیں۔
تاہم شاہ رخ خان کی فراخدلی کا انکشاف اس وقت ہوا جب وزیرصحت راجیش ٹوپے نے اس سلسلہ میں ٹوئٹر پر اطلاع دی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ 25 ہزار پی پی ای کٹس کی مدد کرنےکےلیے بہت شکریہ شاہ رخ خان‘۔
راجیش ٹوپے نے مزید ٹوئٹ کیا کہ’ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پہلی صف میں شامل طبی عملہ کی حفاظت کےلیے مدد قابل ستائش ہے‘۔
وزیر صحت کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ’مشکل گھڑی میں وہ، تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’خود کی اور ساری انسانیت کی حفاظت کےلیے ہم سب ساتھ میں ہیں‘۔
اسی طرح بالی ووڈ کے دیگر اداکار بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور تعاون پیش کر رہے ہیں۔