ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مسلمانوں کو قبرستان مہیا کرایا گیا - قبرستان

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں برق رفتار سے بڑھتی مسلم آبادی کے سبب یہاں بنیادی سہولیات کے ساتھ قبرستان کی سخت قلت محسوس ہونے لگی تھی ۔

مسلمانوں کو قبرستان مہیا کرایا گیا
author img

By

Published : Feb 26, 2019, 11:40 AM IST

Updated : Feb 26, 2019, 11:55 AM IST

ممبرا میں تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پانچ ایکڑ پر مبنی ایک نیا قبرستان مہیا کرانے پر کل جماعت کی جانب سے میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال اور ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ کا استقبال کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ دس برس قبل مولانا سید معین الدین اشرف نے ایک قبرستان کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مسلسل کوششیں جاری رکھی۔ بالاآخر 5 ایکڑ پر مبنی ایک قبرستان مسلمانوں کو فراہم کیا گیا ہے۔

مسلمانوں کو قبرستان مہیا کرایا گیا

اس طرح ممبرا کے باشندوں کا ایک نئے قبرستان کا دیرینہ خواب پورا ہوا اور اس موقع پر شہر کے تمام مسالک کے ائمہ و علما کی جانب سے بنائی گئی تنظیم کل جماعت تنظیم کی جانب سے میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال اور مقامی ایم ایل اے جتیندر اوہاڈ کا استقبال کیا گیا۔

ممبرا میں قبرستان کی تعمیر مکمل ہونے کے ساتھ ہی کمشنر نے یہاں ایک مذبح خانہ اور دیگر تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا بھی اعلان کیا ۔

واضح رہے کہ اگر چہ اس نئے قبرستان میں تدفین کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ البتہ متعین زمین کو لیکر اب بھی تنازعہ برقرار ہے۔

اس سلسلے میں جلسہ استقبالیہ کے دوران کمشنر سے سوال پوچھنے پہنچے ایم آئی ایم کے دو اراکین کو پولیس نے کمشنر تک پہنچنے نہیں دیا اور انھیں حراست میں لے لیا ۔

Intro:Body:

مہاراشٹر: مسلمانوں کو قبرستان مہیا کرایا گیا

Conclusion:
Last Updated : Feb 26, 2019, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.