اورنگ آباد میں اورنگ زیب کی قبر پر سیاسی تنازع کے بعد، مہاراشٹر حکومت نے مہاراشٹر کے ستارہ ضلع میں افضل خان کی قبر کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ ستارہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار بنسل نے کہا کہ 'افضل خان کا مقبرہ 2005 سے پابندیوں والا علاقہ ہے۔ جائے وقوع پر اضافی پولیس فورس کی تعیناتی ایک معمول کے عمل کا حصہ تھی جس میں فورس ضلع کے تمام حساس مقامات کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتی ہے۔ اس بار مہابلیشور میں فورسز کی طرف سے جائزہ لیا گیا جہاں انہوں نے پرتاپ گڑھ اور افضل خان کے مقبرے کا دورہ کیا۔'
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Security Arrangements: سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت
انہوں نے کہا کہ افضل خان کی قبر پر کیا چل رہا ہے؟ اس کا جائزہ لیا گیا۔ افضل خان کا مقبرہ مہابلیشور کے قریب پرتاپ گڑھ کے دامن میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی کے حال ہی میں خلد آباد میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد یہ تنازع شروع ہوا۔ Security Tightened around the Grave of Afzal Khan