ETV Bharat / state

EID Milad Un Nabi Holiday In Maharashtra مہاراشٹر میں 29 ستمبر کو عید میلادالنبی کی سرکاری چھٹی - ریاست مہاراشٹر میں 28 ستمبر

ہاراشٹر حکومت نے 29 ستمبر کو عید میلادالنبی کے لیے آفیشیل چھٹی کا اعلان کیا ہے حالانکہ 28 ستمبر کو یہ چھٹی دی جانی تھی لیکن حکومت نے 29 ستمبر کو اب عید میلادالنبی کی چھٹی کا اعلان کیا ہے اسکے ساتھ ساتھ ممبئی میں جو جلوس نکالا جائے گا وہ بھی اسی کے تحت نکالا جائے گا۔

29 ستمبر کو عید میلادالنبی کی سرکاری چھٹی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 7:53 PM IST

ممبئی:ریاست مہاراشٹر میں 28 ستمبر کو گنیش وسرجن کے سبب جلوس کمیٹی اور ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اہم بیٹھک منعقد کی گئی جس میں یہ طے پایا گیا کہ ایک ہی دن میں دونوں مذہبی رسومات ادا کرنے میں نظم نسق کو لیکر خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اس لئے خلافت ہاؤس جلوس کمیٹی نے 28 ستمبر کی جگہ 29 ستمبر کو جلوس نکالنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

جسکے بعد حکومت نے 28 ستمبر کی جگہ 29 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔جلوس کمیٹی کے صدر سرفراز آرزو نے کہا کہ چونکہ ایک ہو دن میں دونوں رسومات ادا کرنے میں غیر سماجی عناصر کو موقع مل سکتا ہے کہ سے ماحول خراب کریں اور اسکے ساتھ ساتھ پولیس فورس کو بھی نظم نسق برقرار رکھنے میں دقتیں پیش آ سکتی ہیں۔ اس لئے نظم نسق بہتر رہے اور دونوں مذاھب کے درمیان اخوت بھائی چارہ قائم رہے اسلئے جلوس کو 28 کی جگہ 29 ستمبر کو نکالنے پر ہر ایک نے رضا مندی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:Tehrik E Auqaf وقف بورڈ کی املاک کے دوسرے سروے میں ہوئی دھاندلیوں کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا

آرزو نے کہا کہ جلوس کا مقصد ہی یہی ہے کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات ہر خاص و عام تک تک پہنچائی جائیں تک ملک میں امن و امان قائم ہو اسکے لیے ہم سب کو نے صرف 29 ستمبر کو بلکہ ہر دن امن کے ساتھ رہنا چاہیے اور جلوس میں غیر شرعی کاموں سے بچنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.