ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء کو ملنے والے وظیفے کی رقم کو دوگنا کرکے 50,000 روپے کردیا۔ یہ فیصلہ یہاں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ Maharashtra GOVT Increase Scholarship Of Minority
سن 2011 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ کے لئے وظیفہ کی رقم 25000 روپے مقرر کی گئی تھی۔ 2018 میں بھی وظیفہ کی رقم وہی رہی لیکِن اب مہاراشٹر حکومت نے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے وظیفہ کی رقم کو دوگنی کرکے 50,000 روپے کردیا ہے۔
سن 2018 میں بھی وظیفہ کی رقم وہی تھی لیکن مستفید ہونے والے طلباء کے والدین کی آمدنی 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردی گئی۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وظیفہ کی رقم اب بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
اقلیتی طبقہ کے 12ویں جماعت تک آرٹس، سائنس، کامرس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو 5000 روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی۔ یہ اضافہ ایک ہفتے کے بعد ہوا ہے جب ایکناتھ شندے حکومت نے ریاست کے چھ ریونیو ڈویژنوں کے 56 شہروں میں مسلمانوں کی سماجی، مالی اور تعلیمی حالت کا جائزہ لینے کے لیے ایک تفصیلی مطالعہ شروع کیا تھا۔
یہ فیصلہ یہاں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ سن 2011 میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلبہ کے لیے وظیفہ کی رقم 25000 روپے مقرر کی گئی تھی۔ ریاستی حکومت کے اعلان کے بعد طلباء میں خوشی کا ماحول ہے۔ Maharashtra GOVT Increase Scholarship Of Minority