ETV Bharat / state

فڈنویس کا حکم ہی ان کی راہ کی رکاوٹ بن گیا

مہاراشٹر کے مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ حزبِ اختلاف کے رہنما دیویندر فڈنویس کو ریاست کا دورہ کرنے اورعہدیداروں سے ملاقتیں کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ قائد حسبِ اختلاف دیویندر فڈنویس

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:16 PM IST

اپنے مفاد کے حصول یا دوسروں کو زک پہنچانے کی خاطر لیے گئے کچھ فیصلے اور اقدامات اور ضمن میں جاری کیے گئے احکامات بعض اوقات اپنے ہی راہ کا روڑا بن جاتے ہیں۔ اسی نوعیت کے ایک تلخ تجربے سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ قائد حسبِ اختلاف دیویندر فڈنویس بھی گزر رہے ہیں.

قائد حسبِ اختلاف (اپوزیشن لیڈر) کی میٹنگوں میں سرکاری عہدیداروں کی عدم شرکت کے بارے میں اس وقت کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کے دور میں جاری کردہ حکم اب انہیں حزب اختلاف کے قائد کی حیثیت سے پریشان کررہا ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے ریاستی اہلکاروں کو اُس حکم کی یاد دلاتے ہوئے اس پر عمل کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ ،سن 2016 میں، اس وقت کے قائد حزب اختلاف رادھاکرشنا ویکھے پاٹل اور دھننجئے منڈے ریاست کا دورہ کرتے تھے اور عہدیداروں کو ہدایت کے لئے بلایا کرتے تھے۔ لہذا ، فوڈنویس حکومت نے 11 مارچ 2016 کو سرکاری عہدیداروں کواس طرح کے اجلاسوں میں شرکت سے منع کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اب فوڈنویس حزب اختلاف کے قائد کی حیثیت سے ریاست کا دورہ کررہے ہیں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ لہذا، مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے جیسے کو تیسا جواب دیتے ہوئے ، اسی طرح کا حکم جاری کرکے، اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو سرکاری عہدیداروں کی میٹینگ کی حوالے سے انھیں احکامات نہیں دیئے ہیں۔

حکم کے مطابق قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں حزبِ اختلاف کے قائدین ، ممبران پارلیمنٹ ، ممبر قانون ساز اسمبلی اور دیگر انتظامی ممبروں کو سرکاری عہدیداروں سے ملاقاتیں کرنے اور انہیں ہدایات یا احکامات دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ، سرکاری عہدیداروں سے ایسی میٹنگوں میں شرکت کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.