ETV Bharat / state

پانچ جرائم پیشہ افراد گرفتار - etv bharat

بھیونڈی میں شانتی نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضہ سے پولیس نے 6 لاکھ روپے کے اسلحہ کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پانچ جرائم کا انکشاف 5 افراد گرفتار
پانچ جرائم کا انکشاف 5 افراد گرفتار
author img

By

Published : Dec 25, 2020, 3:44 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر بھیونڈی میں شانتی نگر پولیس اسٹیشن سے ملی اطلاع کے مطابق موبائل چوری، موٹر سائیکل چوری، چین چھیننے اور بینگ اسمگلنگ (نشلی اشیاء) ایسے پانچ واقعات کا ارتکاب کرنے کے الزام میں پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق اکبر عرف جگگو جعفری (21) سالہ بھیونڈی، عتیق احمد انصاری (22) سالہ ساکن بھیونڈی، محمد ندیم قریشی (20) سالہ، کمل احمد انصاری (24) سالہ، محمد افضل وارثی (24) سالہ ساکن بھیونڈی کے خلاف مقدمات درج کیا گیا ہے۔

شانتی نگر پولیس نے ان تمام ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 12 موٹر سائیکل، ایک دیسی پستول دو زندہ کارتوس، 1 کلو 700 گرام بھنگ، ایک تلوار اور سونے کی چین برآمد کی ہے، جس کی مالیت 06 لاکھ روپے ہے۔

شانتی نگر پولس نے گرفتار ملزمین اور اس میں ملوث جرم سے متعلق تفتیش کررہی ہے.اس طرح کی معلومات یوگیش چوان (ڈپٹی کمشنر پولس بھیونڈی) نے دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.