مہاراشٹرکے سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں نویں سے 12 ویں کے سینئر کلاسیز کے لئے اسکول کھولے جانے کے بعد ریاستی حکومت نے پانچویں تا آٹھویں جماعت تک کے طلباء کے لئے بھی اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے کہ اساتذہ کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکولز میں آنے سے قبل کووڈ ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کریں ۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے اسکولوں میں سینئر کلاسیز میں نویں تا بارہویں جماعت تک کے کھولے جانے کی اجازت 23 نومبر کو ہی دے دی تھی۔ حالانکہ اس بارے میں آخری فیصلہ کے لئے ضلع انچارج کو ذمہ داری دی گئی تھی ۔اسی وجہ شہری علاقوں کے زیادہ تر اسکولزکے دوبارہ کھولنے میں تاخیر ہوئی تھی۔