ETV Bharat / state

Maharashtra Rain اجیت پوار نے رتناگیری میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بدھ کے روز ریاست کے کچھ حصوں میں مسلسل بارش کے پیش نظر ضلع کلکٹروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ Ajit Pawar directed district collectors

اجیت پوار نے رتناگیری میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 3:54 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کوکن علاقوں میں شدید بارش کے پیش نظر بدھ کی صبح رتناگیری کے ضلع کلکٹر دیویندر سنگھ سے فون پر بات کی اور سیلاب کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ گزشتہ دو دنوں سے چپلون اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے چپلون میں واششتھی ندی کی پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے چپلن شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنا شروع ہو گیا ہے۔ اس پس منظر میں مسٹر پوار نے مسٹر سنگھ سے فون پر بات کی اور چپلون سمیت ضلع میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چار دنوں میں ریاست میں کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، راحت کا کام کریں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں تعینات کریں۔ مسٹر پوار کے ساتھ ایم ایل اے شیکھر نکم بھی موجود تھے۔ اجیت پوار نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ شدید بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو فوری طور پر ضروری اشیاء کی فراہمی کی ہدایت دی اور یہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: Yamuna Water Level دہلی میں سیلاب کا خطرہ، یمنا ندی میں پانی کا سظح خطرے کے نشان سے اوپر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.