ETV Bharat / state

کسانوں کے بھارت بند کو مہاراشٹر کانگریس کی حمایت - بالا صاحب تھورات

زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج کے بعد اب 8 دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے جسے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

بالا صاحب تھورات
بالا صاحب تھورات
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 7:14 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور ان قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لاکھوں کسان دہلی۔ہریانہ بارڈر (سِنگھو بارڈر) پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

حکومت کے ساتھ بات چیت کے کئی دور ہونے کے باوجود کوئی حل نہ نکل پانے کی صورت میں کسان تنظیموں نے 8 دسمبر کو مکمل بھارت بند کا نعرہ دیا ہے۔

کسانوں کے اس بھارت بند کی مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی نے حمایت کرتے ہوئے اپنے کارکنان سے اس بند میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

بشکریہ مہاراشٹر کانگریس کمیٹی ٹویٹر
بشکریہ مہاراشٹر کانگریس کمیٹی ٹویٹر

اس طرح کی اطلاع مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بالا صاحب تھورات نے دی ہے۔

تھورات نے کہا ہے کہ ان زرعی قوانین کے بارے کسانوں کے جذبات نہایت شدید ہیں۔ یہ ان کے وجود کی لڑائی ہے۔ کسانوں کی اس لڑائی میں کانگریس پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ابتداء سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ کسانوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قوانین منسوخ کیے جائیں۔ ان قوانین کے خلاف کانگریس نے ملکی سطح پر احتجاج بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ راہل گاندھی نے پنجاب و ہریانہ میں ان قوانین کے خلاف ٹریکٹر ریلی تک نکال چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں بھی کانگریس نے مختلف نوعیت کے احتجاج کرتے ہوئے ان قوانین کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

بشکریہ مہاراشٹر کانگریس کمیٹی ٹویٹر
بشکریہ مہاراشٹر کانگریس کمیٹی ٹویٹر

کانگریس کی جانب سے آٹھ دسمبر کے بھارت بند میں بھی ریاست کے کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہوئے کسانوں کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر دھرنا احتجاج کے ذریعے بند میں شریک ہوا جائے گا۔

بالا صاحب تھورات نے مزید کہا کہ 'کسانوں نے ان قوانین کے خلاف لڑائی کو آر پار کی لڑائی قراردیتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ ان قوانین کی منسوخی کے بغیر وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 12 دنوں سے لاکھوں کی تعداد میں کسان پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں سے دہلی کی سرحد پر دھرنے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جب تک کسانوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا کانگریس پارٹی کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔

(یو این آئی رپورٹ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.