ETV Bharat / state

مہاراشٹر: یوم عاشورہ کے جلوس کی مشروط اجازت - مہاراشٹر کی خبریں

مہاراشٹر ہائی کورٹ نے کورونا کی دونوں خوراکیں لگانے والےافراد کوجلوس عاشورہ تعزیہ داری اور ماتمی جلوس کی مشروط اجازت دےدی ہے۔

یوم عاشورہ کے جلوس کی مشروط اجازت
یوم عاشورہ کے جلوس کی مشروط اجازت
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 8:25 PM IST

ہائی کورٹ نے اپنے اہم فیصلہ میں ممبئی سات ٹرک پرتعزیہ کے ساتھ جلوس نکالنے کی اجازت دی ہے۔ یہ جلوس امامباڑہ سے نکل کر رحمت آباد قبرستان پر اختتام پذیر ہو گا۔ اس میں کورونا کے اصول و ضوابط کا خیال رکھنا لازمی ہو گا۔

یوم عاشورہ کے جلوس کی مشروط اجازت

ہائیکورٹ میں آل انڈیا ادارہ تحفظ حسینت نے عرضی داخل کرکے جلوس کی اجازت طلب کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے 100 جانثاران حسین کو مشروط اجازت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی: معاشرے کی اصلاح کے لیے بھی مساجد کا استعمال ضروری: مفتی اشفاق قاضی

جلوس میں شریک ہونے والے افراد کو دونوں خوراکیں لگانا لازمی ہے۔ بلاخوراک والوں کو اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے ساتھ قبرستان میں صرف 25 سوگوران حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو اجازت ہو گی کیونکہ تنگ گلی کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیاہے جبکہ سات ٹرک پر تعزیہ اور ماتمی جلوس اور عزاداری کو اجازت دی گئی ہے۔ یہ ٹرک گشت کرتے ہوئے شام 4 بجے سے 7 بجے تک قبرستان پہنچ سکتا ہے جب کہ اس سے قبل گزشتہ سال صرف ایک ٹرک کو پانچ شرکا جلوس کے ساتھ اجازت تھی۔

ادارہ تحفظ حسینت کے جنرل سکریٹری حبیب ناصر نے یہ اطلاع دی ہے ادارہ کی طرف سے کاؤنسل راجن شیروڈکر۔ عباس کاظمی۔ ایڈوکیٹ آصف نقوی شریک ہوئے تھے ادارہ نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.