واضح رہے کہ کولہاپور کرنال کی سرحد پر واقع ہے اور بارش کی وجہ سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
فڑنویس نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے درخواست کی کہ متاثرین کو مدد پہنچانے اور راحت کاری کاموں کے لیے این ڈی آر ایف ،فوج ،فضائیہ ،کوسٹ گارڈ اور دیگر ایجنسیاں کولہا پور اور سانگلی اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو راحت پہنچانے میں مدد کریں۔
اس سے قبل انہوں نے کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدورپا سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الماٹی بند کا پانی چھوڑا جائے تاکہ مہاراشٹر میں سیلابی صورتحال میں بہتری پیش آئے۔
وزیراعلی فڑنویس فی الحال مہاجندیش یاترا کے دوران ایوت محل میں ہیں مہاراشٹرکے جنوب میں بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔انہوں نے چیف سکریٹری سجائے مہتا سے بھی گفتگو کی اور حالات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی یاترا ختم کررہے ہیں اور فوری طور پر ممبئی پہنچ رہے ہیں اور وہاں سے جنوبی مہاراشٹر کے سیلاب کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ کولہاپور،سانگلی ،ستار اور آس پاس کے علاقوں میں طوفانی بارش کی وجہ سے سیلاب کی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور کئی شہر و دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
ڈپٹی کلکٹر سنجے شندے نے کہا کہ ضلع میں سیلاب سے متاثر 9 ہزار افراد کو بچاکر انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
کوسٹ گارڈ نے کولہاپور ،سانگلی اور کرناٹک کے دہاڑورا میں بھی راحتی مہم جاری ہے۔