ETV Bharat / state

Haj 2023 اورنگ آباد کے عازمین کو اضافی رقم بھرنا ہی ہوگا - حج کمیٹی آف انڈیا

اورنگ آباد ضلع سے اس سال حج کے مقدس سفر کے لیے تقریبا سترہ سو عازمین گیارہ فلائٹ کے ذریعے سات جون سے حج کے لیے روانہ ہوں گے لیکن عازمین اضافی رقم سے پریشان ہیں۔ عازمین کا کہنا ہے کہ حکومت عازمین کو کسی بھی قسم کی سہولت نہیں دے رہی ہے۔ متعدد سیاسی لیڈران بھی حج کمیٹی آف انڈیا کو مکتوب روانہ کر چکے ہیں لیکن حکومت عازمین کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں لے رہی ہے۔ اسی لیے اورنگ آباد کے عازمین اضافی رقم بھرنے پر مجبور ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 24, 2023, 12:58 PM IST

اورنگ آباد کے عازمین کو اضافی رقم بھرنا ہی ہوگا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے سات جون کو عازمین مقدس سفر حج کے لیے اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے کل سترہ سو عازمین مقدس سفرکے لیے روانہ ہوں گے۔ اورنگ آباد کے عازمین مایوس نظر آرہے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ممبئی کی بہ نسبت اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجیوں کو تقریبا نوے ہزار روپے فی فرد زیادہ رقم ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجی طیب علی کا کہنا ہے کہ حج کی رقم قسطوں میں بھر رہے ہیں۔ پہلی قسط اکیاسی ہزار روپے بھرے، دوسری قسط ایک لاکھ ستّر ہزار روپے، اس طرح دو قسط کے ذریعے تقریبا دو لاکھ 51 ہزار روپے بھر چکے ہیں۔ بتایا گیا کہ اگر بمبئی امبارکیشن پوائنٹ سے جانا ہے تو ستر ہزار روپے اور بھرنا ہوں گا۔ اس طرح طیب علی کے گھر کے چار افراد حج کے لیے جا رہے ہیں اور انہیں اضافی رقم تقریبا ساڑھے تین لاکھ روپے کے قریب حج کمیٹی آف انڈیا کو دینی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنی اضافی رقم چار لوگوں میں بھرنی پڑھ رہی ہے، اس رقم میں گھر کا ایک اور فرد حج کے لیے جاسکتا ہے۔

عازمین کا کہنا ہے کہ جب ان سے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج کے لئے فارم بھرائے جا رہے تھے تو کمیٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے عازمین کو 25 ہزار روپے زائد ادا کرنے ہوں گے جس کے بعد عازمین نے کہا تھا کہ اگر اورنگ آباد سے ڈائریکٹ فلائٹ جدّہ جاتی ہے تو وہ اضافی رقم پچیس ہزار روپے بھرنے کے لیے تیار ہیں لیکن آخری قسط میں پتہ چلا کہ اورنگ آباد سے جانے والے عازمین کو تقریباً نوے ہزار روپے اضافی دینے ہیں جس کے بعد کئی عازمین نے اپنے حج کے سفر کو جانے کا ارادہ رد کر دیا اور اپنا فارم واپس لے لیا۔ حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ اورنگ آباد کے عازمین کو اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے ہی جانا ہوگا اورنگ آباد سے جانے والے عازمین کو اضافی رقم بھی بھرنا ہوگی۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے اس طرح کا اعلان کیا ہے۔ عازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کسی بھی قسم کا فیصلہ عازمین کے حق میں نہیں لے رہی ہے اور حکومت کے ہر فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی عازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حج میں اضافی رقم جو لی جا رہی ہے اس میں کمی کی جائے۔ جس طرح پہلے حکومت نے کہا تھا کہ حج کا سفر سستا ہوگا لیکِن اس سال حج کا سفر اور مہنگا ہوگیا ہے۔ کچھ لوگوں نے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں ایک پٹیشن بھی داخل کی تھی لیکن عدالت نے کہا کہ اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ کے عازمین اپنی پوری رقم ادا کر دیں۔ بعد میں حج کمیٹی آف انڈیا اپنا فیصلہ لے گی اور عازمین کو رقم واپس بھی مل سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 اورنگ آباد کے عازمین حج کے کرائے میں کمی ہونی چاہیے، اویسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.