ETV Bharat / state

مہاراشٹر اور ہریانہ انتخابات کے نتائج آج

author img

By

Published : Oct 24, 2019, 7:29 AM IST

Updated : Oct 24, 2019, 8:02 AM IST

مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات سمیت مختلف ریاستوں میں 51 نسشتوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوچکی ہے۔

مہاراشٹر اور ہریانہ انتخابات کی گنتی

مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی کے لئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی انتظامات میں کی جائے گی۔ مختلف ریاستوں کی اسمبلیوں کی 51 نشستوں کے لئے ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی بھی آج ہی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوچکی اور دوپہر تک رجحان آنے شروع ہو جائیں گے جبکہ شام تک نتائج آنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے لئے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پولنگ مراکز کے پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اس کے اطراف کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پولنگ مراکز پر ہر دور کے نتائج کے اعلان کے لئے کافی انتظام کیے گئے ہیں اور میڈیا کے لئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئی ہیں۔ ووٹنگ کے نتیجے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب رہیں گے اور کمیشن نے اس کے لئے ایک اپلی کیشن بھی بنائی ہے۔ کوئی بھی ووٹر اس اپلی کیشن پر انتخابات کے نتائج دیکھ سکتا ہے۔

مہاراشٹر اور ہریانہ انتخابات کی گنتی
مہاراشٹر اور ہریانہ انتخابات کی گنتی

مہاراشٹر میں 60 اور ہریانہ میں 65 فیصد سے زیادہ ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ مہاراشٹر کی 288 نشستوں کے لیے 3000 سے زائد اور ہریانہ میں 90 نشستوں کے لیے 1100 سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا اتحاد اور کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اتحاد کے درمیان سخت اور اہم مقابلہ ہے۔ ہریانہ میں بی جے پی، کانگریس، جن نايك جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی انتخابی میدان میں ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 24, 2019, 8:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.