ETV Bharat / international

کیا اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​کی تیاری کر رہا ہے؟ - Hezbollah Israel War Reality - HEZBOLLAH ISRAEL WAR REALITY

کیا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ ہونے جا رہی ہے؟ یہ سوال اس لیے بھی کیا جا رہا ہے کیونکہ اسرائیل کی فوجی سرگرمیوں اور بیان بازی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اب اس جنگ کو روکا نہیں جا سکتا۔ خاص طور سے منگل اور بدھ کے روز لبنان میں ہوئے پیجراور الکٹرانک ڈیواسیز کے دھماکوں کے بعد اب حزب اللہ بھی جنگ سے اپنے آپ کو روک نہیں پائے گا۔

کیا اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​کی تیاری کر رہا ہے؟
کیا اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​کی تیاری کر رہا ہے؟ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2024, 3:41 PM IST

یروشلم: اسرائیل کے وزیر دفاع کی جانب سے جنگ کے ایک نئے مرحلے کا اعلان کرنے اور لبنان میں الیکٹرانک آلات (پیجر) میں دھماکوں کے واضح اسرائیلی حملے کے بعد، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہمہ گیر جنگ کا منظر پہلے سے کہیں زیادہ قریب نظر آتا ہے۔

لبنان میں الیکٹرانک آلات (پیجر) میں دھماکے
لبنان میں الیکٹرانک آلات (پیجر) میں دھماکے (AP)

تنازعہ کے سفارتی حل کی امیدیں تیزی سے معدوم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اسرائیل نے ملک کے شمال میں جمود کو تبدیل کرنے کی خواہش کا اشارہ دیا ہے، جہاں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اس نے حزب اللہ کے ساتھ سرحد پار فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں، اسرائیل نے ایک طاقتور لڑاکا فورس کو شمالی سرحد تک منتقل کر دیا ہے، حکام نے اپنی بیان بازی کو بڑھا دیا ہے، اور ملک کی سکیورٹی کابینہ نے شمالی اسرائیل میں بے گھر ہونے والے دسیوں ہزار مکینوں کی ان کے گھروں میں واپسی کو ایک سرکاری جنگ کا ہدف قرار دیا ہے۔

آیئے جانتے ہیں اسرائیل لبنان کے ساتھ جنگ ​​کے لیے کس طرح تیاری کر رہا ہے۔۔

اسرائیل نے فوجی دستے غزہ سے شمالی سرحد کی طرف منتقل کیے:

اگرچہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان روزانہ کے ٹکراؤ میں کئی مواقع پر اضافہ ہوا ہے، لیکن سالوں پرانے تلخ دشمنوں نے پوری طرح سے جنگ سے بچنے کے لیے احتیاط برتی ہے۔ لبنان میں منگل اور بدھ کو پیجرز، واکی ٹاکیز، شمسی آلات اور دیگر آلات میں دھماکوں کے بعد اب ایسا لگتا ہے کہ یہ منظر بدل رہا ہے۔ حزب اللہ اور لبنان نے دھماکوں کی سازش کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ اس جدید ترین حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ
اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ (AP)

ریٹائرڈ اسرائیلی بریگیڈیئر جنرل عامر ایویوی کا کہنا ہے کہ، "آپ ایسا کچھ نہیں کرتے، ہزاروں لوگوں کو مارتے ہیں، اور سوچتے ہیں کہ جنگ آنے والی نہیں۔" جنرل عامر ایویوی اسرائیل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورم کی قیادت کرتے ہیں، جو کہ سابق فوجی کمانڈروں کا ایک گروپ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، "ہم نے 11 ماہ تک ایسا کیوں نہیں کیا؟ کیونکہ ہم ابھی تک جنگ پر جانے کے لیے تیار نہیں تھے۔ اب کیا ہو رہا ہے؟ اسرائیل جنگ کے لیے تیار ہے۔"

چونکہ غزہ میں جنگ میں کمی آئی ہے، اسرائیل نے لبنان کے ساتھ سرحد کے ساتھ اپنی افواج کو مضبوط کر دیا ہے، جس میں اس ہفتے ایک طاقتور آرمی ڈویژن کی آمد بھی شامل ہے جس نے غزہ میں ہونے والے کچھ شدت کے حملوں میں حصہ لیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ 98 ویں ڈویژن میں ہزاروں فوجی شامل ہیں، جن میں پیرا ٹروپر انفنٹری یونٹس اور توپ خانے اور ایلیٹ کمانڈو فورسز شامل ہیں جو دشمن کی صفوں کے پیچھے آپریشنز کے لیے خصوصی طور پر تربیت یافتہ ہیں۔ ان کی تعیناتی کی تصدیق نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اس معاملے سے واقف ایک اہلکار نے کی ہے۔

98 ویں ڈویژن نے غزہ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس نے حماس کے گڑھ جنوبی شہر خان یونس میں فوج کی کارروائیوں کی قیادت کی ہے۔ ان حملوں نے حماس کے جنگجوؤں اور سرنگوں کو بھاری نقصان پہنچایا تھا، جس میں متعدد شہری مارے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ہفتے سرحد کے ساتھ مشقوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی شمالی کمان کے سربراہ میجر جنرل اوری گورڈین نے کہا کہ، "مشن واضح ہے"۔ انھوں نے مزید کہا کہ، "ہم سیکیورٹی کی حقیقت کو جلد از جلد تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ
اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ (AP)

جنگ کا ایک نیا مرحلہ:

فوجی تحریکوں کے ساتھ اسرائیل کے رہنماؤں کی جانب سے شدید بیان بازی بھی کی گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ جب اسرائیل نے اپنی توجہ حزب اللہ کی طرف موڑ دی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کی رات جنگ کے نئے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ، وسائل اور قوتوں کو غزہ سے ہٹا کر شمال کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات اسرائیل کی کابینہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں بے گھر ہونے والے باشندوں کی ان کے گھروں کو واپسی کو جنگ کا ایک باضابطہ ہدف بنانے کے ایک دن بعد کہی۔ حالانکہ یہ اقدام زیادہ تر علامتی تھا۔ اسرائیلی رہنماؤں نے طویل عرصے سے ان رہائشیوں کو گھر لانے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن مقصد کی اہمیت کو بڑھانا ایک سخت موقف کا اشارہ دیتا ہے۔

بدھ کو اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے اعلان کیا کہ ’’ہم شمال کے باشندوں کو محفوظ طریقے سے ان کے گھروں کو واپس لوٹائیں گے۔‘‘

نتن یاہو نے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اس ہفتے خطے میں بھیجے گئے ایک اعلیٰ امریکی ایلچی کے ساتھ بھی ایسا ہی سخت پیغام دیا۔

اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ
اسرائیل پر حزب اللہ کا حملہ (AP)

تصادم کے بارے میں علم رکھنے والے ایک اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایلچی، آموس ہوچسٹین نے نتن یاہو کو بتایا کہ حزب اللہ کے ساتھ تنازعہ کو تیز کرنے سے بے دخل کیے گئے اسرائیلیوں کو وطن واپس لوٹنے میں مدد نہیں ملے گی۔ تو وہیں، نتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ہوچسٹین کو بتایا کہ "شمال میں سیکورٹی کی صورتحال میں بنیادی تبدیلی" کے بغیر رہائشی واپس نہیں جا سکتے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں نتن یاہو امریکی حمایت کی "تعریف اور احترام" کرتے ہیں، وہیں اسرائیل "اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے وہ سب کچھ کرے گا جو ضروری ہے۔"

کیا جنگ ناگزیر ہے؟

اسرائیلی میڈیا نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا لبنان میں کوئی بڑی کارروائی شروع کی جائے۔ ایسا لگتا ہے کہ بہت کچھ حزب اللہ کے ردعمل پر منحصر ہوگا۔ اس سلسلے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی جمعرات کو ایک اہم تقریر متوقع ہے۔

لیکن ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل میں عوامی جذبات حزب اللہ کے خلاف سخت کارروائی کے حامی ہیں۔

یروشلم کے تھنک ٹینک، اسرائیلی ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کے اگست کے آخر میں کیے گئے ایک سروے میں پتہ چلا کہ 67 فیصد یہودی جواب دہندگان کے خیال میں اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف اپنا ردعمل تیز کرنا چاہیے۔ اس میں 46 فیصد یہودی جواب دہندگان شامل ہیں جن کا خیال ہے کہ اسرائیل کو لبنانی انفراسٹرکچر پر گہرا حملہ کرنا چاہیے، اور 21 فیصد جو حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنے سے گریز کرنے والے شدید ردعمل کے خواہاں ہیں۔

ریٹائرڈ جنرل، ایویوی نے کہا کہ، "عوام کی طرف سے جنگ میں جانے اور جیتنے کے لیے بہت دباؤ ہے۔"

جنگ یقیناً دونوں فریقوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی:

لبنان میں 8 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں پہلے ہی 500 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر حزب اللہ اور دیگر مسلح گروپوں کے جنگجو ہیں۔ مہلوکین میں 100 سے زیادہ شہری بھی شامل ہیں۔ شمالی اسرائیل میں لبنان کے حملوں میں کم از کم 23 فوجی اور 26 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے 2006 میں حزب اللہ کے خلاف ایک ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران لبنان کو بھاری نقصان پہنچایا تھا جو تعطل پر ختم ہوا۔ اسرائیلی رہنماؤں نے لبنان میں غزہ سے تباہی کے مناظر کو دہرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بار اور بھی سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

لیکن حزب اللہ نے بھی 2006 سے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ حزب اللہ کے پاس ایک اندازے کے مطابق 150,000 راکٹ اور میزائل ہیں، جن میں سے کچھ کا خیال ہے کہ ایسے گائیڈنس سسٹم ہیں جو اسرائیل میں حساس اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ حزب اللہ نے ڈرونز کا ایک بڑھتا ہوا جدید ترین بیڑا بھی تیار کیا ہے۔ اسرائیل کے تمام حصوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی، حزب اللہ، اسرائیل میں زندگی کا خاتمہ کر سکتی ہے اور لاکھوں اسرائیلیوں کو بھاگنے کے لیے مجبور کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.