ریاست مہاراشٹر میں موجودہ برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی جماعت شیوسینا نے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے، اس موقع پر شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، ٹھاکرے خاندان سے پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اترنے والے آدتیہ ٹھاکرے اور شیوسینا کی رہنما پرینکا چترویدی موجود تھیں۔
شیو سینا نے اپنے منشور میں کسانوں کا قرض معاف کرنے، 10 روپے میں کھانا فراہم کرنے سمیت کئی بڑے وعدے کئے ہیں، انتخابی منشور کے پہلے صفحہ پر پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے اور پارٹی کے موجودہ سربراہ ادھو ٹھاکرے کی تصویر ہے۔
اگرچہ ممبئی کی آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی کی مخالفت کرنے والی شیوسینا نے اپنے منشور میں اس معاملے کو شامل نہیں کیا۔
پارٹی صدر نے منشور جاری کرنے کے بعد کہا کہ 'ہم آرے کالونی میں مجوزہ کار شیڈ کی مخالفت کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارا منشور مختلف علاقوں کے لیے بھی تھا لیکن موجودہ منشور پوری ریاست کے لیے ہے، آرے ہمارے منشور میںشامل تھا لیکن ہم نے ممبئی اور تھانے کے لیے علیحیدہ منشور تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے مدنظر شیوسینا کا انتخابی آدتیہ ٹھاکرے کی قیادت میں جاری کیا گیا، منشور کے سرورق پر پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے کی تصویر ہے۔
شیوسینا کے انتخابی منشور میں معاشی طور پر کمزور افراد کے لیے تعلیم اور ان کے لیے یونیورسٹی قائم کرنے، خواتین کے لیے فلاحی کام، برسرروزگار خواتین کے لیے سرکاری ہاسٹل، روزگار اور صحت سے متعلق پالیسیز پر کام کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
منشور کی رونمائی کے دوران آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارا منشور مختلف علاقوں کے لیے بھی تھا لیکن موجودہ منشور پوری ریاست کے لیے ہے، آرے کا معاملہ ہمارے منشور میں شامل تھا، ہم نے ممبئی اور تھانے کے لیے بھی مینی فیسٹو تیار کیا تھا اور ہم اب بھی آرے کو جنگلی علاقہ کے اپنے موقف پر اٹل ہیں۔
اس اجلاس میں آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارا منشور بہت تحقیق کے بعد تیار کیا گیا ہے اور آئندہ پانچ برس میں مختلف منصوبوں جیسے بجلی بل میں کمی، 10 روپے میں کھانا مہیا کرانے پر کتنا خرچ آئے گا، ان تمام باتوں کا ذکر منشور میں کیا گیا ہے، انہوں نے رام مندر معاملے پر کچھ بھی بولنے سے گریز کیا۔
وہیں گزشتہ ہفتے میٹرو کار شیڈ کے لیے ممبئی کی آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی کے خلاف ہونے کے باوجود شیوسینا نے اپنے منشور میں آرے کے موضوع کو شامل نہیں کیا جبکہ ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں، منشور جاری کرنے کے بعد انہوں نے کہا 'ہم آرے کالونی میں مجوزہ کار شیڈ کی مخالفت کرنے کے اپنے فیصلے پر اب بھی قائم ہیں۔
منشور کے سر ورق پر پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے اور پارٹی کے موجودہ سربراہ ادھو ٹھاکرے کی تصویر ہے، منشور میں اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کی تعلیم کے لیے کالج، ہر ضلع میں ایک خاتون بچت گھر، کام کرنے والی خواتین کے لیے سرکاری ہاسٹل کے علاوہ صحت کی سہولیات کو درست کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
منشور جاری کرنے کے بعد شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ پارٹی کا مقصد دیہی علاقوں میں غریبوں کو 10 روپے میں بھر پیٹ کھانا، ایک روپے میں بنیادی صحت چیک اپ کی سہولت دینا ہے، پارٹی نے پورے مہاراشٹر میں ایک ہزار 'فوڈ چینز' نصب کرنے کا وعدہ کیا ہے، جہاں 10 روپے میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔
ادھو نے کہا کہ ہمارا مقصد کسانوں کو قرض آزاد کرنا ہے نہ کہ صرف قرض معاف کرنا، انہوں نے گھریلو صارفین کے بجلی کی شرح میں 30 فیصد کمی کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے اور مزید کہا ہے کہ اس اقدام سے کسانوں کی کو قرض سے نجات ملے گی۔