ETV Bharat / state

مہاراشٹر اور کیرالہ میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد سب سے زیادہ - کورونا اپڈیٹ

ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا اور کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹھیک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 5754 اور 3475 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وائرس سے نجات پانے والی ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے۔

maharashtra and kerala have the highest number of defeats to coronavirus
مہاراشٹر اور کیرالہ میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد سب سے زیادہ
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 2:15 PM IST

مہاراشٹر کورونا انفیکشن کے معاملے میں سب سے آگے ہیں اور یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5754 افراد کی بازیابی کےبعد اب تک مجموعی طور پر 20.30 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3475 مریضوں کی بازیابی کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 10.08 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 12،286 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار سےعبور کرچکی ہے جبکہ اس دوران 12،464 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ادیب الاطفال ڈاکٹر اقبال بَرکی کی کتابوں کا اجراء

مجموعی طور پر ایک کروڑ سات لاکھ 98 ہزار 921 افراد اس انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 269 کم ہوکر 1.68 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 91 مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 248 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.