مہاراشٹر میں حکومت سازی کے سلسلے میں جشن منانے کے سلسلے میں لاتور میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکنان کے مابین جھڑپ ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق 17 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس میں زخمی ایک شخص کی والدہ نے کہا کہ کچھ این سی پی کارکنان میرے گھر گھس آئے اور ہمارے گھر والوں کو مارنا شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا 15 سے 20 افراد زبردستی ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور ہمیں چھڑی اور لاٹھیوں سے پیٹنے لگے۔ ایک شخص نے میرے بیٹے پر تلوار سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ملزمین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں تین دن کے لیے پولیس تحویل میں بھیج دیا۔