ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 15 سے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے متاثرین کو ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔ شام کے وقت کروزر گاڑی مسافروں کو لے کر گھاٹ سے گُزر رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
مہاراشٹر کے ضلع نندوربار میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد کی موت اور تقریباً 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نندوربار ضلع میں واقع تورن مال گھاٹ پر مسافروں کو لے جارہی ایک کروزر گاڑی کا توازن بگڑا اور وہ نیچے گہری کھائی میں جاگری۔
اس حادثے میں 8 مزدوروں کی موت ہوئی ہے وہیں 15 لوگوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس علاقے میں گزشتہ 6 ماہ میں یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائربریگیڈ عملہ موقع پر پہنچے اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا ہے۔
زخمیوں کو تورنمال کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے ملی معلومات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے اعلیٰ افسران اور انتظامیہ جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔