ETV Bharat / state

لاتور: ہاسٹل کے 40 طلباء کورونا پازیٹیو - کورونا مثبت

ریاست مہاراشٹر کے شہر لاتور کے ایک ہاسٹل میں مقیم 40 طلباء کورونا مثبت پائے گئے جس سے شہر میں تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

Maharashtra hostel students
Maharashtra hostel students
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 3:08 PM IST

چند روز قبل لاتور کے ہاسٹل میں ایک طالبہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے دیگر طلباء کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں 40 طلباء کی رپورٹ مثبت آئی۔

ہاسٹل کے طلباء کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد اب اس بات پر بحث تیز ہوگئی ہے کہ ضلع میں اسکول اور کالجز شروع رکھے جائیں یا نہیں۔ سب کی نگاہیں انتظامیہ کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع لاتور میں 23 نومبر سے اسکولز اور کالجز شروع کردئے گئے ہیں۔ ضلع کے نگراں وزیر امت دیشمکھ نے میٹنگ لے کر کورونا پر قابو پانے کے لیے احتیاطی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.