ETV Bharat / state

مہاراشٹرا: غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

مہاراشٹرا میں ضلع ناسک کے اطراف میں واقع لاسلگاؤں پولس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 12 نوجوانوں کو گرفتار کلیا اور ان کے قبضہ سے 6 پستول، زندہ کارتوس اور موبائل فون کو ضبط کرلیا۔

Maharashtra: 12 arrested for illegal possession of weapons
مہاراشٹرا: غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 3:58 AM IST

ضلع ناسک میں آئندہ سال جنوری میں منعقد ہونے والے گرام پنچایت انتخابات کے سلسلے میں ایس پی سچن پاٹل (ناسک گرامین)، ایڈیشنل ایس پی شرمیشھا والوالکر، سب ڈویژنل پولیس آفیسرسومناتھ تمبے و دیگر نے غیرقانونی اسلحہ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

Maharashtra: 12 arrested for illegal possession of weapons
مہاراشٹرا: غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 12 افراد گرفتار

اطلاعات کے مطابق لاسلگاؤں پولیس اسٹیشن کے انچارج ایس ایچ راہل کی رہنمائی میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کےلیے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تاہم ایک خفیہ جانکاری کے بعد جوگپ نگر آبپاشی کالونی لاسالگاؤں میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

اس سلسلہ میں پولس نے ایکٹ 3/25 اور مختلف سنگین دفعات تحت مقدمہ درج کرلیا اور مزید تحقیقات کےلیے ملزم کے ایک اور ساتھی "شیکھر بھائی عمرتی" سے پولس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق شیکھر بھائی نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ وہ ایک دوست کی مدد سے دوسری ریاستوں سے دیسی پستول لاکر "ویپل یاماجی آہیر" کو فروخت کیا کرتا تھا۔ پولس کی ایک ٹیم شیکھر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔

پولس نے "ویپل یاماجی آہیر" کے قبضہ سے دو دیسی پستول اور 12 زندہ کارتوس اور اسکے ساتھی "سنتوش ٹھاکرے ونچور" سے ایک دیسی پستول اور 14 زندہ کارتوس ایک موبائل فون قبضے میں لیا ہے۔ اس معاملے میں پولس نے سلسلہ وار کارائی کرتے ہوئے چاندواڑ (ناسک ضلع) میں "کیشور مادھا تھومبری" سے ایک دیسی پستول 4 زندہ کارتوس اور ایک موبائل فون قبضہ میں لیا ہے. اسطرح "ساگر واگ" نامی نوجوان کے قبضے سے ایک دیسی پستول 2 زندہ کارتوس قبضے میں لیا ہے۔ پولس نے اس سلسلہ میں مزید 6 افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضہ سے اسلحہ و دیگر اشیا برآمد کرلیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.